پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کے بیٹے کا لندن کے جس پر تعیش ہوٹل میں نکاح ہو گا اس میں فی مہمان لاگت تقریبا کتنے لاکھ روپے ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب 22اگست کو لندن کے ہوٹل لینس بورو میں ہو گی ۔اس حوالے سے

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہوٹل میں فی مہمان لاگت تقریباً تین لاکھپاکستانی روپے بنتی ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ۔۔۔ آپ کی پاکستان میں تو کیا لندن میں کوئی بھی جائیداد نہیں تو دنیا کے مہنگے ترین شہر لندن کے مہنگے ترین علاقے Hide Park کے مہنگے ترین ہوٹل لینس بورو جہاں پر ایک فرد کی 1350یورو یعنی پاکستانی تین لاکھ روپے لاگت ہے میں آپ کے بیٹے کی شادی کا ایونٹ کیسے ہو رہا ہے؟ ۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 سٹار ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ اس ہوٹل کو دی ٹیلی گرافی نے2015میں لندن کا مہنگا ہوٹل قرار دیا تھا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری نے لیگی رہنما کی جانب سے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے لندن روانگی کے سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے لندن جانے کے لیے کسی بھی عدالت سے رجوع نہیں کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی ٹوئٹ میں بھی واضح کرچکی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے کسی سے اجازت نہیں مانگیں گی، انہوں نے پہلے بھی پاکستان میں رہ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گی۔ واضح رہیکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے ہوئی ہے، فیملی نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں اور یہ شادی دو ہفتوں کے بعد لندن میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں دلہے کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر)صفدر شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق لندن آنے کیلئے مریم اورکیپٹن(ر)صفد حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…