جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی شریان سکڑ رہی ہے ملک میں آئیں اور بتائیں کیا ہورہا ہے، شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو چیلنج بھی دے دیا

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دی، نواز شریف کی شریان سکڑ رہی ہے اپنے ملک میں آئیں اور بتائیں کیا ہورہا ہے ، پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، یہ ایک سال سے جلسے کر رہے ہیں ، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں ،

افغان سفیر کی بیٹی پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، این سی او سی نے 20 وینٹی لیٹر دیئے ہیں، ہمیں 15 مزید وینٹی لیٹر چاہییں۔ جمعہ اور اتوار کو 2 روز کووڈ کی چھٹی نامناسب ہے، اس بارے میں اسد عمر سے بات ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی لیکن وہ لوگ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، افغان سفیر کی بیٹی پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے، اس نے 3 زبانوں میں انٹرویو دیئے، یہ سلسلہ جاری رکھا گیا تو ہمارے پاس تمام فوٹیج ہیں، ہم نے افغان تفتیشی ٹیم کو سفیر کی بیٹی سے متعلق معاملے سے آگاہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اور افغان ایجنسی این ڈی ایس نے ہمارے خلاف میڈیا وار چلائی ہوئی ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان پر مذاکرات ہونے چاہییں، یہی وژن وزیر اعظم عمران خان کا بھی ہے، پی ڈی ایم کو کہتا ہوں کہ ہم دنیا کے اہم ترین معاملے پر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، یہ ایک سال سے جلسے کر رہے ہیں ، پی ڈی ایم میں صرف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ہیں، گزشتہ روز پی ڈی ایم کا اجلاس انجم ستائش باہمی کی میٹنگ تھی،

پیپلز پارٹی بھی پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے تو کچھ نہیں ہونا، تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ وہ جو بھی کرلیں کچھ نہیں ہوگا، الیکشن وقت پر ہوں گے، پہلے وہ پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں۔ نواز شریف کی شریان سکڑ رہی ہے اپنے ملک میں آئیں اور بتائیں کیا ہورہا ہے ، شہباز شریف نے کوئی اپیل نہیں کی، وہ میڈیا میڈیا کھیلنا چاہتے ہیں، مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ہے انہوں نے اس حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…