ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اندرون ملک چلنے والی پروازوں کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کو مشروط طورپرختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ایسے افراد جنہوں نے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا لی ہوں ان کے فضائی سفر کے دوران سماجی
فاصلے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے تاہم اس میں `12 سال سے کم عمر کے افراد شامل نہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا اور اسے سیاحتی سفر کے مسافروں کے لیے محدود رکھا گیا ہے۔ سفر کے دوران مسافر ماسک کے استعمال سمیت دیگر ہیلتھ پروٹوکول پر معمول کے مطابق پابندی کریں گے۔