جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

افغان سفیر کی بیٹی کا 3 زبانوں میں انٹرویو پاکستان کیخلاف میڈیا وار کا حصہ قرار،شیخ رشید کی سخت دھمکی

datetime 12  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا تین زبانوں میں انٹرویو ہمارے خلاف میڈیا وار کا حصہ ہے ، افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی ، ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں،کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہئے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اپوزیشن کو قبول نہیں تو آئندہ انتخابات کے بعد بھی ان کے بیانات یہی ہوں گے۔

جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں نئے ورڈز کا افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی ، پھر کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہئے ،ہم نے افغان وفد کو مکمل طور پر مطمئن کر کے بھیجا ہے ، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کے مسائل پر مذاکرات کے حامی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا اور این سی او سی ایجنڈے کے تحت پاک افغان بارڈر بند ہے ، کوئی افغان مہاجر وہاں سے یہاں نہیں آرہا ، افغان مہاجر ترکی اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں ، الیکشن وقت پر ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اپوزیشن کو قبول نہیں تو آئندہ انتخابات کے بعد بھی ان کے بیانات یہی ہوں گے ،تاجروں کو یقین دلاتا ہوں کورونا کی وجہ سے چھٹی جمعہ ہفتہ کر دیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ آج ہم نے 20 نئے وینٹی لیٹرز این سی او سی فراہم کئے ہیں کیونکہ اس وقت کوروناوائرس کی چوتھی لہر کی وجہ سے راولپنڈی میں

کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اوراب یہاں85 وینٹی لیٹر ہو چکے ہیں جبکہ15 وینٹی لیٹرز ہمیں اور ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں دوسرے بڑے ہسپتال کا کام دسمبر تک شروع کر دیا جائے گے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجروں اور دکانداروں سے کہوں گا کہ وہ محرم الحرام کی وجہ سے تعاون کریں۔محرم الحرام کے جلوسوں میں کسی قسم کا انتشار

برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے حوالے سے لاہور جائوں گااوروزارت داخلہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 40سال سے لال حویلی پر ہونے والا جلسہ محرم الحرام کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف خود پاکستان واپس آئیں اور آ کر اپنی قوم کو سچ بتائیں ، شہباز شریف نے اب تک اپیل نہیں کی اورنواز شریف کو واپس آنا پڑے گا،پی ڈی ایم کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک اہم رول پلے کرنے جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…