بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

افغانستان کے آرمی چیف برطرف

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی پیش قدمی کو نہ روک پانے پر افغان چیف آف سٹاف عبدالوالی احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا، انکی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کر دیا گیا ہے، دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں تشدد ناقابل قبول ہے۔

افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ امریکا اور تحریک طالبان کے درمیان طے پائے معاہدے کے مطابق نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو باخبر امریکی ذرائع نے بتایا کہ کابل سفارت خانے میں موجود مزید امریکی عملے کو واپس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ تحریک طالبان افغانستان میں مسلسل کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔ طالبان جس تیزی کے ساتھ فواید سمیٹ رہے ہیں امریکیوں کو اس کا اندازہ نہیں تھا۔ موجودہ حالات کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت اور بھی ناگزیر ہوگئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی حکام نے افغان حکومت کے خاتمے کے ممکنہ ٹائم ٹیبل کے طور پر 6 ماہ کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔ تاہم امریکیوں نے یہ کہا تھا کہ اگر افغان حکومت کمزور پڑی تو وہ جلد طالبان کے ہاتھوں سقطو کا شکار ہوجائے گی۔معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ اب کابل میں اپنے سفارت خانے میں ضروری عملے کے سوا باقی تمام اسٹاف واپس بلانے کی تیاری کررہا ہے۔

آنے والے دنوں یا ہفتوں میں عملے کی کسی قسم کی جزوی واپسی کا امکان ہے۔جزوی انخلا سیکورٹی کی صورت حال کی وجہ سے امریکی عملے کو کم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہوگا۔ اضافی انخلا کی تفصیلات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم فیصلہ آنے والے دنوں میں واضح ہونے کی توقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے کچھ عہدیدار جنہوں نے امریکی سفارت کاروں کے انخلا کی مخالفت کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے بھی اپنا لہجہ بدلنا شروع کر دیا ہے اور ان اہلکاروں کے عملے کی واپسی کے خیال سے متفق ہیں جو اب عملے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…