منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 10  اگست‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الائونس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الائونس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا و پہلے کوئی اضافی الانس نہیں ملتا ہے، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الائونس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں یہ سمری ڈمپ کر دی گئی تھی۔ سمری کے مطابق تمام جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الائونس ملے گی، گزشتہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے یہ سمری منظور نہیں کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…