ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا اہم فیصلہ ،نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیش رفت

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیر داخلہ ایس جے شنکر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی وزیر کا بیان جھوٹ ہے اور ان کی غیر ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے، سرحد پر باڑ لگی ہوئی ہے مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشت گرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر بھارتی وزیر داخلہ کے پاس

کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں،نور مقدم قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں ،تمام جعلی شناختی کارڈز منسوخ کریں گے،محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے،محرم الحرام کے دوران تمام عزادارکورونا ایس اوپیز پرعمل کریں، داسو بس حملے سے متعلق کیس میں پاکستانی اداروں نے کام مکمل کرلیا ہے جس کے بارے میں وزیر خارجہ جب مناسب سمجھیں گے آگاہ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد پر باڑ لگی ہوئی ہے مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشت گرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر بھارتی وزیر داخلہ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں،اس کا مطلب ہے کہ جو ہمارے شکوک ہیں کہ وہ ہمارے لیے مشرق اور مغرب دونوں جانب مسائل کھڑے کرنا چاہتے ہیں وہ درست ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کو بیان دینے سے تو نہیں روکا جاسکتا لیکن ہماری تمام ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدو جہد آزادی کے ساتھ ہیں لیکن پاکستان

کی جانب سے کوئی دراندازی نہیں ہورہی، ان کا بیان سراسر غلط ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای سی ایل سے متعلق اجلاس میں نور مقدم قتل کیس میں ملوث میں تمام افراد کے نام ای سی ایل

میں شامل کیے ہیں۔جعلی شناختی کارڈ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے استعمال سے قبل بننے والے 70 لاکھ شناختی کارڈز کی تجدید کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت انگوٹھے کے نشان والا نظام نہیں تھا اور ہاتھ سے آئی ڈی کارڈز بنتے تھے اس لیے اس وقت جعلی شناختی کارڈز بن گئے۔انہوں نے

کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز منسوخ کیے جارہے ہیں اور جن افسران نے اس میں سہولت کاری کی انہیں نادرا سے نکالا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اسمارٹ شناختی کارڈ کو وسعت دیں اور یہی کارڈ اسلحہ، ڈرائیونگ لائسنس کے لیے استعمال ہوسکے تا کہ دیگر کارڈز سے جان چھوٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ

وقت ملا تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، آئی جیز کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ عزاداروں کو فول پروف سیکیورٹی دیں اور آج سے قبائلی اضلاع میں 3 جی اور 4 جی کی بندش کی ہے جو 10 محرم تک جاری رہے گی باقی جہاں بھی کریں گے اس کا بھی بتادیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال

برقرار رکھنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کے حالات و واقعات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہر مسلمان اپنی قومی ذمہ داری کا ثبوت دے اور اس ملک کی سلامتی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شیخ رشید نے کہا کہ داسو بس حملے سے متعلق کیس میں پاکستانی اداروں نے کام مکمل کرلیا ہے جس کے بارے میں

وزیر خارجہ جب مناسب سمجھیں گے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں، این ڈی ایس، بھارتیوں اور ملک دشمنوں کی جانب سے افغانستان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوششوں کو شکست ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس کی سلامتی پاکستان کے لیے بڑی سپورٹ ہے، بین الاقوامی میڈیا میں منصوبہ بندی کے تحت

باتیں اچھالی جارہی ہیں۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ افغانستان متصل پاکستان کی تمام سرحدیں سیل ہیں بلکہ چمن کے ذریعے پھلوں کی آمدو رفت بھی رکی ہوئی ہے لہٰذا افغانستان جانے افغانوں کا مسئلہ جانے، پاکستان اس میں کسی صورت ملوث نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…