ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ میں انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر نکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ میں انکشافات سامنے آگئے ، جس میں کہا ہے کہ پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کی چھت کیلئے سیفن ڈرینیج سسٹم میں لاپرواہی کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق

آڈیٹرجنرل نے اسلام آبادایئرپورٹ پرنکاسی آب سسٹم کی خامیوں پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کی چھت کیلئے سیفن ڈرینیج سسٹم میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ 14،13اگست2020کی رات بارش میں نکاسی آب نظام ناکام ہوا، بارش سے کنکورس ہال،ڈومیسٹک ایرائیول لاؤنج ، سی آئی پی لاؤنج، اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچے جاگری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت کیلئے مناسب ڈرینیج سسٹم کاانتخاب نہیں کیا گیا، اور نہ ہی سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی اے اے حکام کی لاپرواہی سے7کروڑ روپے 20لاکھ روپے کا نکاسی آب نظام ناکارہ ہوگیا تاہم بارش سیسیلنگ گرنے ،پانی سے متعددانسٹالیشن کینقصان کاتخمینہ نہیں لگایاگیا ہے۔رپورٹ میں کہا ہے کہ آڈٹ حکام نے اگست،ستمبر2020میں معاملہ اٹھایا تاہم پراجیکٹ مینجمنٹ نے جواب نہ دیا ، آڈٹ حکام معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تجویز دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…