منگل‬‮ ، 04 جون‬‮ 2024 

افغان جنگ میں ہم نے ستر ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن ہم دنیا کو بتا ہی نہیں سکے کہ یہ جنگ کیوں ہوئی اور ہم نے کیا قربانیاں دیں،چوہدری فواد حسین

datetime 8  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں آج بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے، بیانیہ مضبوط ہوگا تو ہماری اہمیت ہوگی، وزیراعظم عمران خان ہمیشہ میڈیا پر توجہ دینے اور بیانیہ کو مضبوط بنانے پر زور دیتے رہے ہیں، ماضی میں وزارت اطلاعات ریاست کے بیانیہ کی بجائے حکمران پارٹی کی ترجمان تھی، ہم نے اس کلچر کو تبدیل کیا،

آج وزارت اطلاعات ریاست کی ترجمان ہے، ہم نے اس کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے، آج پی ٹی وی، ریڈیو اور اے پی پی کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، ماضی میں ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش نہیں کر سکے، ماضی میں میڈیا اداروں کی ترقی کے لئے جو سرمایہ کاری کرنی چاہئے تھی وہ نہیں کی جا سکی، افغان جنگ میں ہم نے ستر ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن ہم دنیا کو بتا ہی نہیں سکے کہ یہ جنگ کیوں ہوئی اور ہم نے کیا قربانیاں دیں، پاکستان میں میڈیا ڈیجیٹلائز نہیں تھا، سوشل میڈیا زیادہ متحرک نہیں تھا، 1964کے بعد آج 2021میں پاکستان کے میڈیا میں سب سے بڑی ٹرانسفارمیشن ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف محمود علوی تھے۔ صدر مملکت نے نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید، وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں کئی حکومتیں آئیں لیکن بدقسمتی سے ہم اپنے میڈیا اداروں کو ڈیجیٹل نہیں کر سکے، اس کے برعکس ہمارے گرد و نواح کے ممالک اپنی ٹرانسمیشن ایچ ڈی پر منتقل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن کے اس عمل سے پاکستان

کے بیانیہ کو تقویت ملے گی اور ریاست کا بیانیہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی وی ایچ ڈی ہونے جا رہا ہے، ریڈیو کی نشریات انٹرنیٹ پر منتقل کر دی ہیں اور اس میں پوڈ کاسٹ لائے ہیں، قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)کا وجود 1902سے قائم ہے، اے پی پی کو آج ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنا دیا گیا ہے،

رائٹرز، اے ایف پی اور دنیا کی دیگر بڑی ایجنسیوں کی طرح اے پی پی ڈیجیٹل نیوز ایجنسی کے طور پر آڈیو، ویڈیو، پریس اور پرنٹ میڈیا میں اپنی خدمات انجام دے سکے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ایڈورٹائزمنٹ کی سب سے بڑی کلائنٹ حکومت پاکستان ہے، ہم نے پی آئی ڈی کو پیپر لیس کر دیا ہے، اشتہارات کا

پورا عمل سو فیصد کمپیوٹرائزڈ اور پیپر لیس ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے اشتہارات کے ضمن میں تمام ادائیگیاں مکمل کرلی ہیں، آج ایک روپیہ بھی واجب الادا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہم نے 67 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں، اس ادائیگی سے اخبارات اور میڈیا کے کارکنان کو سہولت ملی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

نے کہا کہ حکومت نے کیبل آپریٹرز کے لئے ڈیجیٹل پالیسی منظور کی ہے، ایسے کیبل آپریٹرز جو ڈیجیٹل کیبل سروس نہیں فراہم کر سکتے، انہیں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیئے جائیں تاکہ وہ کیبل کو ڈیجیٹلائز کر سکیں۔ چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ وزارت اطلاعات میں انفارمیشن کے علاوہ ٹیکنالوجی کا بھی بڑا اہم حصہ

ہے، ہم وزارت اطلاعات و نشریات کا نام تبدیل کر کے میڈیا منسٹری رکھنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں جب وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالا تو حیرت ہوئی کہ بحیثیت ایک سیاسی پارٹی پاکستان تحریک انصاف ڈیجیٹل میڈیا میں حکومت سے بہت آگے تھی، سیاسی حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے جواب دہ ہو، لوگوں کے سوالات کا جواب دے اور ان کے شکوک و شبہات دور کرنے کی اہلیت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا

کہ سوشل میڈیا پر حکومت کی اتنی بڑی موجودگی اس سے پہلے کبھی نہ تھی، جتنی آج ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے پاس انسانی وسائل کی کمی تھی، ہمارے پاس لائٹس، سائونڈز کے شعبوں میں پی ایچ ڈیز نہیں تھے، ہم نے اس مقصد کے لئے نیشنل میڈیا یونیورسٹی کا منصوبہ شروع کیا، اس یونیورسٹی کے چار سکول ہیں جن میں سکول آف اینی میشن اینڈ میڈیا ٹیکنالوجیز، سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، سکول آف پرفارمنگ آرٹس اور سکول آف فلمز اینڈ براڈ کاسٹنگ شامل ہیں، ہم اس یونیورسٹی کا آغاز اسی عمارت سے کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم بھی


پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…