منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

امارات میں بغیر لائسنس آن لائن قرآن پڑھانے والوں کیخلاف کاروائی

datetime 3  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں قرآن کی تعلیم سے متعلق ایک خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ خبر حیرانگی کا باعث بھی بن رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی رابطہ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے تشویش کااظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد قدم اٹھایا گیا ہے۔اماراتی حکومت کی جانب سے غیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جبکہ قرآن کی تعلیم کے حوالے سے سینٹر بنانے یا تعلیم دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم لائسنس کے بعد ہی تعلیم دی جا سکتی ہے۔اسلامی رابطہ باڈی کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو غیر لائسنس شدہ سینٹرز اور افراد جو قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں ان سے متعلق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے مذہبی تعلیم کی درستگی کو یقین بنانا ضروری ہے۔اتھارٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آنے والے اشتہارات پر کان نہ دھریں اور بچوں کو لائسنس یافتہ قرآن کی تعلیم کے سینٹرز ہی بھیجیں۔متحدہ عرب امارات میں آن ڈیجیٹل قرآن کی تعلیم دینے والے نا اہل ہیں اور مذہبی تعلیم کے حوالے سے بھی نااہل ہیں۔ جو کہ غلط مذہبی تعلیم، قرآن کریم کا غلط ترجمہ، غلط فہمی کا باعث بن سکتے ہیں۔اتھارٹی کی جانب سے ایسے کئی غیر لائسنس والے افراد پر نظر رکھی گئی تھی، جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔بنا لائسنس کے قرآن کی تعلیم دینے والوں پر 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ اور 2 ماہ تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب قرآن کی تعلیم دینے والے افراد کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم دینے کے خواہش مند افراد21 سال سے زائد عمر کے ہوں، اچھے کردار کے حامل ہوں، جبکہ امیدوار پہلے کبھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ گیا ہو، نہ ہی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہوا ہو۔جبکہ صحت کے حوالے سے بھی پر اطمینان ہو، جبکہ امیدوار انٹرویو اور ٹیسٹ میں کامیاب ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…