منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ نے 70 لاکھ بھارتی صارفین کے اکائونٹ بند کردیئے

datetime 4  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے بھارتیوں کے خلاف اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واٹس ایپ نے دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر اپریل 2024 میں 71 لاکھ بھارتی اکائونٹس کو بند کر دیا ہے۔میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں ہر ماہ لاکھوں اکاونٹس بند کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جبکہ اپریل کے مہینے میں 71 لاکھ اکائونٹس بند کر دیے گئے ہیںجبکہ یہ اکانٹس بند ہونے کی بڑی وجہ اسکیمنگ اور اکانٹس کی جانب سے پالیسیز کی خلاف ورزی شامل ہے۔

ساتھ ہی واٹس ایپ کی جانب سے اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ پالیسیز کی خلاف ورزی پر مزید اکانٹس بھی بند کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 71 لاکھ میں 13 لاکھ ایسے بھی اکانٹس تھے جنہیں شکایت موصول ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ نے بند کر دیاجبکہ واٹس ایپ کی جانب سے مشکوک اکانٹس کی پہچان کے لیے جدید مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالاٹکس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔واضح رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ کو 10 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، جن میں اکانٹس کو رپورٹ کیا گیا تھا۔دوسری جانب واٹس ایپ اکاونٹس مختلف وجوہات کی بنا پر بند کر سکتا ہے، جن میں بڑی وجوہات میں پالیسی کی خلاف ورزی، قانونی خلاف ورزی اور صارفین کی جانب سیاکاونٹ رپورٹ کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…