منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی الیکشن کے نتائج آنا شروع، مودی پر مخالف کی برتری نے مارکیٹیں گرا دیں

datetime 4  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مرحلہ وار ووٹنگ کے بعد لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی سخت نگرانی میں شروع ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی لوک سبھا کی 543 نشستوں کے غیرحتمی نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)295 اور کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک 228 نشستوں پر آگے ہے۔ بی جے پی کا دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا خواب ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔منگل کی صبح گنتی شروع ہوئی تو وزیراعظم نریندرا مودی پر ان کے مخالف کانگریسی امیدوار کو سبقت حاصل ہوگئی۔ اس خبر نے بھارتی اسٹاک مارکیٹیں گرا دیں۔

انڈیکس 2 ہزار پوائنٹ نیچے چلا گیا۔ مودی وارانسی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ خلاف توقع مودی کی پارٹی یو پی میں مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔اگرچہ مودی چند گھنٹے بعد دوبارہ گنتی میں اوپر آگئے لیکن انتخابی نتائج نے سنسنی پھیلا دی۔بھارتی لوک سبھا میں حکومت بنانے کیلیے کسی بھی جماعت کو 272 سیٹیں درکار ہیں۔ لیکن مودی نے 400 پار کا نعرہ لگا کر کہا تھا کہ وہ دو تہائی اکثریت والی حکومت بنائیں گے تاکہ آئین میں ترمیم کر سکیں۔

کانگریس اگر 180 نشستیں بھی لے لیتی ہے تو مودی کی دو تہائی اکثریت مشکل ہو جائے گی۔ لیکن کانگریس کو 295 نشستیں جیتنے کی امید ہے۔ اس کے رہنما حکومت بنانے کا دعوی کر رہے ہیں۔انتخابی نتائج سہہ پہر تک واضح ہو جائیں گے۔ بھارت میں 7 مراحل میں لوک سبھا کے الیکشن کیلئے ووٹنگ ہوئی اور ہر مرحلے کے بعد کانگریس کی جیت کے امکانات بڑھتے گئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…