جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی عدالت نے مسلمان مرد کی ہندو لڑکی سے شادی غیر قانونی قرار دے دی

datetime 3  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی عدالت کی جانب سے مسلمان مرد اور ہندو خاتون کی شادی سے متعلق کیس پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ہائی کورٹ نے مسلمان مرد کی ہندو خاتون سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔بھارتی عدالت نے مسلمان مرد کی ہندو خاتون سے شادی کو مسلم پرسنل لا کے تحت غلط قرار دیا ہے۔بھارتی عدالت نے اپنے فیصلے میں اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت بین المذاہب شادی کو رجسٹر کرنے کے لیے پولیس تحفظ کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

مدھیہ پردیش عدالت کے جسٹس گرپال سنگھ نے فیصلہ سناتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایک مسلمان مرد اور ہندو خاتون کے درمیان شادی کو مسلم قانون کے تحت بھی بے قاعدہ شادی تصور نہیں کیا جا سکتا چاہے وہ اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہی کیوں نہ ہو۔واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے 27 مئی کو اپنے حکم میں کہا تھا کہ مسلم قانون (Mahomedan law) کے مطابق بت پرست یا آگ کی پوجا کرنے والی ہندو خاتون کی مسلمان مرد کے ساتھ شادی جائز نہیں ہے، اسلام بھی مسلم مرد کو بت پرست خاتون سے شادی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔بھارتی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ایک مسلمان مرد اور ہندو عورت کی شادی، جس میں دونوں شادی کے بعد اپنے اپنے مذہب کے اصولوں پر قائم ہوں، ایسی شادی کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ ایک شادی شدہ مسلم مرد اور ایک ہندو خاتون کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت پر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے اس بین المذاہب شادی کی مخالفت کی گئی ہے، ہندو خاتون کے خاندان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ شادی ہوئی تو خاندان کے لوگ اس سے دور ہوجائیں گے۔مسلم مرد سے شادی کرنے والی ہندو خاتون کے خاندان کے وکیل کے مطابق مذکورہ جوڑا اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کرنا چاہتا تھا مگر خاتون اپنا مذہب تبدیل کرنے پر راضی نہیں تھی۔دوسری جانب مسلم لڑکا بھی اپنا مذہب تبدیل کرنے کے حق میں نہیں تھا اس لیے ان کی شادی نہ ہو سکی، اسی بنا پر جوڑے نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…