اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اطلاع عام ، ہمیں نور مقدم کے لرزہ خیز قتل کے بارے میں جان کر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے چند اداروں کی ویب سائٹس، سوشل ویب سائٹس، اور کچھ افراد نا دانستہ طور پر جعفر گروپ آف کمپنیز جس میں جعفر برادرز پرائیوٹ لمیٹد، جعفر بزنس سسٹمز پرائیوٹ لمیٹد، جعفر ایگرو سروسز پرائیوٹ لمیٹد، اور دیگر شامل ہیں کو اس واقع سے منسلک کر رہے ہیں۔ یہ سراسر غلط اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ اس حادثے کے بارے میں کسی بھی نوعیت کی پوسٹ اپ لوڈ کرنے یا اس پر تبصرہ کرنے کی خواہش رکھنے والے تمام افراد اور اداروں سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ وہ کوئی بھی رائے دینے سے پہلے تمام حقائق کی مکمل جانچ پڑتال کر لیں۔ جعفر گروپ سے منسلک کمپنیوں کی تفصیلات www.jaffer.com پر دستیاب ہیں۔ ہم غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس صدمے پر صبر کر سکیں۔
اطلاع عام ، ہمیں نور مقدم کے لرزہ خیز قتل کے بارے میں جان کر دلی صدمہ پہنچا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں