ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اس سبزی سے دمہ سانس کی نالیوں میں سوزش کا علاج کر یں

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت کے لئے کئی فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔زکام،فلو،گلے کی خراش ادرک بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔جرنل آف ایتھنوفرماکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ادرک میں

سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے خلاف اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے لئے چائے کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔متلی کی کیفیت سے نجات نیوٹریشن جنرل کی تحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال متلی اور قے کی کیفیت سے نجات دیتا ہے۔زمانہ قدیم سے اسے معدے کے مسائل اور سمندری سفر کے دوران طبیعت کی خرابی دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ہاضمے کے لئے مفید ادرک کو نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے چینی طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ یہ شوگر کی اعلیٰ سطح کو منظم کرنے اور پیٹ کو آرام فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کھانے میں موجود جسم کے لئے مفید اجزاء کو علیحدہ کرنے میں بھی ادرک کارآمد ہے۔گیس کے مسائل گیس کے مسائل میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چبانے سے جسم میں موجود غیر ضروری گیس فطری طریقے سے خارج ہو جاتی ہے جبکہ اس کے روزانہ

استعمال سے اضافی گیس بھی نہیں بنتی۔جگر کے لئے مفیدٹیوبر کلاسیس (ٹی بی) کی بیماری میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے بہت فوائد اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہیپا ٹو ٹو کسیٹی سے بچاتی ہے۔موٹاپے سے بچائیایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک وزن میں کمی کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور موٹاپے کے خلاف آپ کی میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

دل کی صحت کے لئے مفیدادرک جسم میں کولیسٹر آئل کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔ذیابیطس کو کنٹرول کریٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد میں ادرک بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔جلد کے لئے مفید ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال کئی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ

جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔دمہ میں آرام صدیوں سے ادرک کو تنفس کے مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ادرک سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کو ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔ادرک کی چائے کئی لوگ گھروں میں ادرک کی چائے کئی طریقے سے بناتے ہیں اور تقریباً سارے ہی

ٹھیک ہیں۔اس آرٹیکل میں ایک آسان طریقہ درج ذیل ہے۔تازہ ادرک کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔اسے چھیلنے کی ضرورت نہیں،اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ایک کپ چائے کے لئے ایک انچ ادرک کا ٹکڑا کافی ہے۔کسی برتن میں ایک سلائس ادرک اور ایک کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر پانی میں اُبال آنے تک پکائیں اور جب پانی اُبلنے لگے تو آنچ کو ہلکا کر دیں اور پانچ منٹ تک یا اگر تیز ذائقہ چاہتے ہیں تو دس منٹ تک پکائیں اور پھر کسی موٹی چھلنی میں اسے چھان لیں۔ادرک کا قہوہ تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…