ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

عبدالقیوم نیازی صرف6 ماہ کیلئے وزیر اعظم 6 ماہ بعد نیا وزیراعظم منتخب کیا جائیگا ،تہلکہ خیزدعویٰ

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) عبدالقیوم نیازی صرف 6 ماہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہیں گے ۔سینئر صحافی رانا عظیم کا دعویٰ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعظم کو داد دینی چاہئے کہ جب پنجاب کی باری تھی تو وزارت اعلیٰ کے بڑے تگڑے امیدوار بھی سائیڈ پر ہو گئے

اور اچانک عثمان بزدار سامنے آ گئے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی بڑی پاور اور پیسے والے لوگ موجود تھے مگر سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔میری دو گروپوں کے ذمہ داران سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا نیازی 6 ماہ وزیراعظم رہیں گے اس کے بعد نیا وزیراعظم ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے ہیں، ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لئے ہیں۔اس سے قبل نو منتخب اسپیکر چوہدری انوار الحق کی صدارت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا اور ان کے نام کا اعلان کیا گیا، دریں اثنا سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے

کہا کہ ‘الحمدللہ سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں’۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اپنی ٹیم کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق کے لیے اعلیٰ کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی کشمیر میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی

اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جاری بیان میں دونوں رہنمائوں نے کہا ہے کہ عبدالقیوم نیازی کا بطور آزاد کشمیر وزیراعظم انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر قیادت اور قانون ساز اسمبلی کی اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم کی

قیادت میں آزاد کشمیر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گا اور عوام کو درپیش مسائل حل ہونگے۔دوسری جانب وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عبدلقیوم نیازی ایک حقیقی سیاسی رہنما ہیں جن کا عوام سے گہرا تعلق ہے،

پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر کی محرومیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کریگی،جلد آزاد کشمیر میگا ترقیاتی پیکیج دیا جائیگا جس سے ترقی ،خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا

ہے کہ سردار عبدلقیوم نیازی ایک حقیقی سیاسی رہنماء ہیں جن کا عوام سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں سردار عبدالقیوم نیازی کا ایک طویل تجربہ ہے جس کو وہ بھرپور بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر میں عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سردار عبد القیوم نیازی

تمام ممبران اسمبلی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کا آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے سے مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدو جہد کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر کی محرومیاں دور کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرے گی اور اس ضمن میں آزاد کشمیر کو جلد میگا ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا جس سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا بھی آغاز ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…