اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال۔۔۔ ایف آئی اے  نےپیپلزپارٹی کے 15سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

datetime 5  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پیپلزپارٹی کے 2صوبائی وزراء، 8 اراکین اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف نازیبا تقریر کے معاملے پر گرفتار ملزم کے موبائل فون سے پیپلزپارٹی کے ان رہنماؤں سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں، ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے معاملے کی تحقیقات کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی کو طلب کیا گیا ہے، ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی جن میں ناز بلوچ، شہلا رضا، نفیسہ شاہ، قادر مندوخیل، قادر پٹیل اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں انہیں بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ان افراد کے علاوہ پیپلزپارٹی کے 7 عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے، تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو ایف آئی اے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…