بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ارشد ندیم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے میں اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے اور اب پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی۔پاکستانی جیولین تھرور کی اولمپکس میں

شاندار کارکردگی کا ہر کوئی معترف دکھائی دے رہا تھا۔پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر دوسرے نمبر پر ارشد ندیم کا کھیل ’جویلین تھرو‘ ٹرینڈ رہا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے ہمراہ سر جوڑے ایشن گیمز 2018 کی ایک تصویر بھی زیر گردش رہی۔یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 86 اعشاریہ چھ پانچ کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ارشد ندیم 85 اعشاریہ ایک چھ کی تھرو کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔دوسری جانب جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں فائنل کے لے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اللہ تعالے کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، پاکستانی قوم کا بھی بہت شکر گزار ہوں جس نے میرے لیے دعائیں کیں اور مجھے سپورٹ کیا۔ارشد ملک ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، وہ فائنل میں 7 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے کے بعد کوچ کے ہمراہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قوم سے ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ میرے لیے مزید دعا کریں، میں مایوس نہیں کروں گا اور اچھا پرفارم کر کے پاکستان کے لیے میڈل حاصل کروں گا اور قومی پرچم سر بلند کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کوچ نے میرے لیے دن رات بہت محنت کی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم فائنل میں بھی اچھی تھرو کریں گے۔ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے کہا کہ ارشد ندیم نے عمدہ تھرو کی جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور فائنل میں بھی اچھی تھرو کریں گے۔ارشد ندیم کو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اکرم ساہی نے بھی فون کیا اور انہیں مبارکباد دی ہے۔اکرم ساہی نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم کی کارکردگی کا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ وہ کارکردگی کو فائنل میں بھی برقرار رکھیں گے اور تاریخ رقم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…