جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اٹلی کی برآمدات میں 49 فیصداضافہ اہم سنگ میل قرار

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،صدر زبیر طفیل،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری،چیئرمین سندھ خالد تواب، ممبران ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں سال اٹلی کو کی جانے والے برآمدی حجم میں 786 ملین ڈالر کے اضافے کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی کو برآمدات میں 49 فیصد اضافہ وزارت تجارت اور اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کی مشترکہ کوششوں کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث اٹلی وبائی مرض کی تباہی کے باعث شدید معاشی بحران کا شکار رہا، اور اس کا جی ڈی پی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل، لیدراور چاول، اٹلی ہماری برآمد میں اہم شراکت دار ہیں، اوربرآمدی اشیاء میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی یورپ میں پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار بھی ہے اور عالمی منڈی میں پاکستان کی پانچویں بڑی برآمدی مارکیٹ ہے۔انہوںنے زور دیا کہ دونوں ممالک کی معیشتیں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہیں خاص طور پر تعمیرات، زراعت، ٹیکنالوجی، پلاسٹک، پروسیس فوڈ، ڈیری، لائیو اسٹاک، دواسازی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں مزید مواقع تلاش کئے جائیں۔ یو بی جی رہنماؤں نے تجارتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ممبروں پر زور دیں کہ وہ یورپی اداروں اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کے تجارتی شعبوں کے ساتھ اشتراک سے تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…