اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

ہری مرچوں کو معمولی نہ سمجھیں، یہ ہمارے کونسے 17 جسمانی مسائل کے حل میں معاون ہے

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سبز مرچ بھی ایسی ہی ایک سبزی ہے جس میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہے۔سبز مرچ میں وٹامن A بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے ایسے خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہو انھیں

ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنی چاہئیں جن میں وٹامن A کی مقدار زیادہ ہو۔اس کے علاہ سبز مرچ میں B6، کاپر، پوٹاشیم، آئرن، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزاء ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔ کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سبزی میں پائے جانے والے اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔سبز مرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ اگر اسے سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچوں کو کبھی بھی ہاتھ میں پکڑ کر نہ کاٹیں بلکہ ماربل یا لکڑی کے تختے پر رکھ کاٹی جائیں اس طرح خصوصاً خواتین جلن سے بچ سکتی ہیں۔ایک دلچسپ بات اور کہ ہری مرچ کے کھانے سے آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔اس میں موجود Endorphin ایک ہارمونز ہے جو آپ کے دماغ تک جاتا ہے اس کی وجہ سے ہی آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے۔پھیپھڑوں کے کینسر میں سبز مرچ کا استعمال مفید رہتا ہے۔ سبز مرچ ہماری ہڈیوں کو مظبوط اور توانا بناتی ہے۔ سبز مرچ کے استعمال کرنے والوں میں بڑھتی عمر کے اثرات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں۔ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے۔ سبز مرچ کے استعمال سے قبض کا مرض نہیں ہوتا۔ سبز مرچ کو کھانسی میں کھانا مفید ہوتا ہے۔ سبز مرچ افعال معدہ کو درست رکھتی ہیں۔ سبز مرچ کا استعمال ہیضہ ہو جانے کی صورت میں کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔ سبز مرچ کا استعمال آنکھوں اور بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔ سبز مرچ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔سبز مرچ شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔سبز مرچ ہمیں کھانا ہضم کرنے میں ہماری مددگار ہے۔ سبز مرچ ہمارے جسم سے فالتو چربی کم کر دیتی ہے جس سے ہمارے وزن میں کمی ہوتی ہے۔ سبز مرچ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود ٹشو بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔سبز مرچ سردی کے موسم میں ٹھنڈک سے بچاتی ہے۔سبز مرچ قلب میں تحریک پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…