پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ظلم اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی ہے، اسلامی یو نیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے نوکری سے برخاستگی پر طبل جنگ بجا دیا

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی کے حال ہی میںنوکری سے برخاستگی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے طبل جنگ بجا دیا ۔نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں پریس کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ انہیں ظلم اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی ہے ۔جامعہ ریکٹر یونیورسٹی کے اکلوتے ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں۔

جو اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ بھی نہیں دیکھتے کہ وہ اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔اپنی سروس کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ آپشز استعمال کروں گا اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ مجھے سنے بغیرڈس مس فراہم سروس کے لیٹر جاری کر کے وہ ہماری آواز دبا لے گا ۔ڈاکٹر مشتاق احمد نے موقف اپنایا کہ اس وقت جامعہ شدید قسم کے ایڈہاک ازم کا شکا ہے ۔جامعہ کی 9فیکلٹیز میں سے آتھ میں سربراہان عارضی بنیادوں پر خلاف میرٹ لگائے گئے ہیں۔جامعہ کے چار کے چارنائب صدور عارضی بنیادوں پر تعینات کردہ ہیں ۔جامعہ کی دو ڈی جیزکی پوسٹیں بھی عارضی تعیناتیوں کے ذریعے فل کی گئی ہیں۔جامعہ میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز بازار گرم ہے ۔جامعہ کے ریکٹر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے زیر تعلیم سٹوڈنٹ کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا مگر تا حال ان کے خالف کاروائی نہیں ہو سکی ۔میل ہاسٹل میں ریپ کی کاروائی کی کڑی بھی ریکٹر آفس سے ملتی ہے ۔میرا قصور فقط اتنا ہے کہ میں نے ہمیشہ برائی کی نشاندہی کی ۔میل ہاسٹل والے واقعے پر بھی ایسا ھی کیا ۔جس کی مئجھے سنا دی گئی ۔اور وجہ کوئیبیان کی گئی ۔سروس سے برخاستگی کے آرڈرز میں لکھا گیا ہے کہ میں اکیڈمی سے چھ مہنے بغیر اطلاع غیر حاضری کی ۔جبکہ دوسری طرف میران ڈیپارٹمنٹ میں حاظری کو آن لائن ریکارڈ موجود ہے ۔اگر میں ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی کام کر رہا تھا تو مئجھے سلیبس کیوں اور کیسے دیئے گیئے۔انہوں نے بتایا کہ وہ چپ رہنے والوں میں سے نہیں وہ ان غیر قانونی احکامات کو تمام متعلقہ فورمز پر چیلنج کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…