جمعرات‬‮ ، 05 جون‬‮ 2025 

سندھ کے سوا ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تعلیمی ادارے سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بتدریج کھولے جائیں گے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے سارے تعلیمی ادارے بند کیے اور امتحانات بھی ملتوی کر دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیرتعلیم نے بھی اجلاس میں حصہ لیا اور کہا کہ 8 اگست سے پہلے جائزہ لے کر اسکول کھولنے اور امتحانات کے نئے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی علاقے، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سب نے فیصلہ کیا کہ اسکول بتدریج کھولے جائیں گے، 50 فیصد حاضری کے ساتھ بچے اسکولوں میں آئیں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ جیسے جیسے یونیورسٹیاں کھلتی ہیں تو ان پر پابندی نہیں ہوگی اور اسی طرح انٹرمیڈیٹ کالجوں پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسنیشن مجموعی طور پر 83 فیصد پر پہنچی ہے لیکن ہائیر ایجوکیشن میں کمی ہے اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزرائے تعلیم سے درخواست کی گئی کہ اپنے اپنے صوبوں میں جامعات کے اندر خصوصی کوششیں کی جائیں کیونکہ وہاں کے طلبہ 18 سال سے زائد عمر کے ہوتے ہیں اور سارے اساتذہ کی ویکسینیشن کی جائے۔وزیرتعلیم نے کہا کہ بچوں کو اسکول لے جانے اور واپس لانے والے ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور سمیت پورے عملے کی ویکسینیشن بھی ضروری ہے اور اس کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے نئے اوقات آئیں گے اور اسی کے مطابق جاری رہیں گے، سندھ کا بھی نیا ٹائم ٹیبل آجائے گا، شاید ان کے چند ایک کلاسز کے امتحانات رہتے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات اپنے وقت پر ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارے وزرائے تعلیم نے کہا تھا نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کا امتحان صرف منتخب مضامین کا ہوگا اور اس کے نمبر اسی شرح سے لازمی مضامین کو بھی دیے جائیں گے لیکن فیصلہ یہ ہوا ہے کہ اب آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت سارے صوبوں میں لازمی مضامین کے نمبرز میں مزید 5 فیصد کا اضافہ کردیا جائے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ سارے طلبہ کو لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے کیونکہ تحقیق کے مطابق لازمی مضامین میں نمبر زیادہ آتے ہیں اس لیے زیادہ نمبر شامل کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور تعلیم سے جڑے تمام اداروں میں ویکسینیشن اولین ترجیح ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ساتھ مل کر اگلا اجلاس 25 اگست کو ہوگا اور صحت کے حوالے سے مسائل کا جائزہ لیں گے۔اسکول کے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا سمیت دیگر افواہوں پر کان نہ دھریں اور وزارت تعلیم یا صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلانات کا انتظار کریں، ہماری کوشش ہے کہ ہم بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھیں۔شفقت محمود نے کہا کہ کووڈ کا سلسلہ پتہ نہیں کتنی دیر اور چلے گا لیکن ہمیں تعلیم کا سلسلہ قائم رکھنا ہے اور ختم نہیں ہونے دینا، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ آپ کی بہتری کے لیے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…