جمعہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے انوار الحق 32ووٹ لے کر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد ( آن لائن) آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرلیاگیا ۔تحریک انصاف انوار الحق سپیکر جبکہ ریاض گجر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے۔ انکے مدمقابل اپو زیشن مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی نے متفقہ امیدوار کھڑ ے کئے تھے

مگر وہ ا پنے امیدواروں کو منتخب نہ کراسکی۔سپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار انوار الحق 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز کو 15ووٹ ملے۔ ذرائع کے مطابق ایوان کے 53 ممبران میں سے 49 ممبران اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر دو ووٹ مسترد ہوئے۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے رولز کی خلاف ورزی پر اپنا ووٹ خود مسترد کیا ۔نئے سپیکر چوہدری انوار الحق نے سابق سپیکر شاہ غلام قادر سے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ نومنتخب سپیکر چوہدری انوار الحق کا کہناتھا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کو اعلی روایات کے مطابق کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اسی طرح پی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر کی سیٹ بھی جیت گئی ، ڈپٹی سپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ریاض گجر نے 32ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کی نثاراں عباسی نے 15ووٹ حاصل کئے۔۔واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…