اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیش گوئی

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہونے سےموسم خوشگوارہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سپیل مزید بارش برسائے گا۔آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ژوب ، زیریں خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): بلوچستان ژوب 36 ، پنجاب: لاہور (جوہر ٹاؤن 30 ، نشتر ٹاؤن 28 ، گلشن راوی 14 ، پنجاب یونیورسٹی ، ہیڈ آفس واسا 06 ، چوک ناخدا 05 ، شاہی قلعہ 04 ، لکشمی چوک 03 ، سمن آباد ، اقبال ٹاؤن 02 ، سٹی اور ائرپورٹ 01) ، قصور 22 ، گوجرانوالہ 05 ، ساہیوال 04 ، ملتان (شہر) 03 ، فیصل آباد 02 ، سرگودھا 01 ، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ائرپورٹ 16 ، سٹی 11) اور گلگت بلتستان: بابوسر 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو44، دالبندین42، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی، تربت اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…