جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر ہائوسنگ کا ارباب غلام رحیم کو منسٹرکالونی میں گھر الاٹ کرنے سے انکار”اوپر” سے لکھا گیا سفارشی خط بھی کسی کام نہ آیا

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی سندھ امور ارباب غلام رحیم منسٹرکالونی میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ کرانے کے لئے پرتولنے لگے تاہم وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے انکار کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب غلام رحیم کو بھی منسٹر

کالونی میں گھر الاٹ کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ایک خط بھی وفاقی وزیر کو لکھا تھا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اور وزارت دونوں نے ارباب غلام رحیم کو سرکاری گھر الاٹ کرنے سے معذرت کرلی اور موقف اختیار کیا کہ چونکہ ارباب غلام رحیم اعزازی معاون خصوصی ہیں ان کا درجہ بھی وزیر مملکت یا وفاقی وزیر کے برابر نہیں ہے لہذا ان کو منسٹرکالونی میں گھر الاٹ نہیں کیا جا سکتا یہ اسی صورت ہو سکتا ہے جب وہ کابینہ ڈویژن سے نیا نوٹیفکیشن لائیں جس پر لکھا ہو کہ ان کا درجہ وزیر مملکت یا وفاقی وزیر کے برابر ہے،طارق بشیر چیمہ کا یہ بھی موقف تھا کہ ہر شخص کو سرکاری گھر الاٹ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے منسٹر کالونی میں محدود گھر ہیں جو کہ مجاز وزراء کو ہی الاٹ کئے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب غلام رحیم وزارت کالونی میں رہائش حاصل کرنے کے لئے نوٹیفکیشن میں تبدیلی کے لئے کوششیں کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…