اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اُڑا لی پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کا پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ‎‎

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے

ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا تنویر الحق تھانوی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہوں اس کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہی، وفاقی پارلیمانی نظام ایک دوسرے کو برداشت کر کے آگے چلنے کا نام ہے، ملک میں سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کی باتیں کرنے والے عوام کے مسترد کردہ ہیں، یہ لوگ ملک بھر میں مسترد ہوں گے، ارباب رحیم پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے کتنی جماعتیں تبدیل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی صوبے میں سیاست کرنے کا حق ہے، عمران خان اپوزیشن لیڈر کے اوپر سندھ میں کسی اور کو لے کر آئے ہیں جس پر حلیم عادل شیخ کو سوچنا چاہیئے کے اب ان کی حیثیت کیا ہے۔پی پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ حکومت کے 13 سال پر سوال اٹھانے والے ان 40 سالوں کی حکمرانی کرنے والوں کے لیے بھی سوال کریں۔انہوں نے کہا کہ تونسہ سے 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی بہایا جاتا ہے اور گڈو تک 1 لاکھ کیوسک پانی پہنچتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بیچ میں سے 30 ہزار کیوسک پانی چوری کیا جا رہا ہے۔نثار کھوڑونے کہا کہ تونسہ سے گڈو تک 30 ہزار کیوسک پانی کی چوری پر ارسا کا ادارہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ دینی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاست میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے، سندھ میں ہی ہمارا جینا مرنا ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گی۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ایکٹیو نہیں تھا جبکہ مسلم لیگ نون اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق تھانوی ایم کیوایم کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، وہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…