منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کون سنبھالے لگا َ؟ عین موقع پر پی ٹی آئی نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے ارب پتی بزنس مین سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

کے مقابلے میں سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، تین روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس اہم ترین منصب کے امیدواروں کی دوڑ میں شریک نصف درجن کے قریب نومنتخب ارکان اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ مختصر ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ملاقاتیں وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کے انٹرویو سے متعلق تھیں۔ وزیر اعظم سے شرف ملاقات حاصل کرنے والوں میں دو مضبوط ترین امیدواروں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ فاروق احمد اور نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی اظہر صادق بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق اب تک طے پانے والی انڈر اسٹینڈنگ کے مطابق سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر، جبکہ ان کے مضبوط ترین حریف سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان کو صدارت کا منصب دیا جائے گا۔دوسری جانب آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہوا جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…