اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ریلوے میں بڑا مافیاہے،وزیر ریلوے اعظم سواتی کا اعتراف

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر ریلوے نے کہاہے کہ 50سے زائد ریلوے افسران کو گزشتہ چند ماہ میں فارغ کیا ہے یہاں ایک بہت بڑا مافیا ہے۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50سے زائد ریلوے افسران کو گزشتہ چند ماہ میں

فارغ کیا ہے یہاں ایک بہت بڑا مافیا ہے کہاں سے افسران لاؤں مافیا نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے، اسکریپ کرپشن پر افسروں کو فارغ کیا، کرپٹ افسروں کی کوئی جگہ نہیں۔اعظم سواتی نے کہا اب تو میں سوتے ہوئے بھی لوگوں سے لڑتا ہوں میری بیوی مجھے جگا کرکہتی ہے کہ کیا ہوا۔ایم ایل ون فائدہ مند پراجیکٹ ہے 2ماہ تک کام شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کا نظام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حوالے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں سالانہ 2ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری ہو رہی تھی۔ لاہور ڈرائی پورٹ کی آمدنی صرف72لاکھ جبکہ سالانہ اربوں روپے کاخرچہ ہو رہا ، ڈرائی پورٹ سے سالانہ 4ارب تک کمائیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مال برادر ٹرینوں سے آئندہ مالی سال کے دوران 25 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوگی۔ حاضری کا نظام کمپیوٹرائز کر رہے ہیں ۔اسلام آباد کیرج فیکٹری میں چہرے کی شناخت کا نظام رائج کیا گیا ہے۔ اب کوئی ریلوے ملازم گھر بیٹھے تنخواہ نہیں لے گا۔انہوں نے کہا کہ اسکریپ چوری روکنے کے لیے حساس ادارے کی مدد لیں گے۔ فرنس مل بھی لگائی جارہی ہے تاکہ اس کواستعمال کیا جا سکے۔ ٹرینیں اوٹ سورس کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے جو میٹرو ریل بنائی ہے اس قرضے کی قسطیں نسلیں اتاریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…