ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

پاکستان پر خطرات دستک دے رہے ہیں، ایک دن کیلئے وزیر اعظم کو کسی تھانے میں رکھ کر ان سے بھی مرضی کا بیان لیا جا سکتا ہے،پیپلز پارٹی کی شدید تنقید

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر آنے والا دن مشکل ہوتا جارہا ہے ،سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں ،سندھ کی عوام کو لاک ڈائون توڑنے کی ترغیب دی جارہی ہے ،اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی،جو کہتے تھے

پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں 8 امید وار تھے تو11 سیٹیں کیسے ہوگئیں،کشمیر میں پہلی مرتبہ پرتشدد انتخابات ہوئے ،کشمیر کا وزیر اعظم بننے کے لئے اے ٹی ایم کا مقابلہ ہے،اگر چودھری یاسین کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،ملک میں نیب نیازی گٹھ جوڑ سب کے علم میں ہے،افغانستان کے حوالے سے جو بھی پالیسی بنائی جائے اس کو پارلیمنٹ میں لایا جائے ،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہمارے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہیں ،قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے ،نذیر چوہان پر تشدد کر کے ان سے بیان دلوایا گیا اگر ایک دن کیلئے وزیر اعظم کو کسی تھانے میں رکھ کر ان سے بھی مرضی کا بیان لیا جا سکتا ہے،قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ٹریبونل سے نا اہل ہونے کے باوجود سٹے آرڈر پر بیٹھے ہیں اور قومی اسمبلی اجلاسوں کی صدارت بھی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے صدر ہمایوں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے مظہر جمیل علیزئی،اخونزادہ چٹان و دیگر پارٹی رہنما شامل تھے ۔سابق ایم پی اے مظہر جمیل علی زئی نے کہا کہاکہ میں نے پارٹی کو چھوڑا تھا اب دوبارہ غیر مشروط طور پر واپس آیا ہوں ۔نیئر حسین بخاری نے جمیل علیزئی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شمولیت سے آئندہ پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچے گا، قوم مہنگائی کے عذاب میں پھنسی ہوئی ہے،آج غریب آدمی ہس کر رہ گیا ہے،حکومتی پاکیسیوں کی وجہ سے ہرآنے والے دن مشکل ہے،خارجہ سطح پر بھی حکومت کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی،ہمارے ھمسایہ میں جو صورتحال ہے وہ بڑی خطرناک ہے،ھم پراکسی وار کو اہمیت نہیں دے رہے،پوری قوم مہنگائی کے عزاب میں پھسی ہوئی ہے ،

ملکی سطح پر پالیسی کوئی نظر نہیں آرہی عوام پس گئی ہے ،پاکستان پر خطرات دستک دے رہے ہیں حکومت پارلیمان کو اہمیت نہیں دے رہی،نیئر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ٹیکنوکریٹ کی ٹکٹ پر طالبان کے ایک نمائندہ کو سامنے لائی ہے،اس فیصلے سے آپ مقبوضہ کشمیر میں کیا پیغام دے رہے ہیں،پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر میں اپنی پارلیمانی پارٹی کو کہا ہے مضبوط اپوزیشن کیلیے ساتھ لے کرْچلے باقی جماعتوں کو،قاضی فائز عیسی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے،حکومت کی طرف سے

فروغ نسیم نے نئی پٹیشن دائر کی ہے،پاکستان میں ریویو فیصلے کے بعد دوبارہ پٹیشن نہیں دائر کی جاسکتی،دوسری ریویو پٹیشن کا مطلب انتقامی کاروائی ہورہی ہے،فیڈرل گورنمنٹ کے ایما پر آزادکشمیر انتخابات میں مہاجرین کی دس نشستیں پی ٹی آئی جیتی ہے،ہماری چار سیٹیں دھاندلی سے کھائی گئی ہیں،،علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاون لگایا ہے عوام کے مفاد کے لیے لگایا ہے ،معیشت سے زیادہ عوام کی زندگیاں بچانا اہم ہے ،فواد چوہدری کہتے تھے پیپلز پارٹی کے آٹھ امیدوار ہیں پی پی پی نے گیارہ نشستیں حاصل کیں ،ازاد کشمیر میں اے ٹی ایم کا مقابلہ ہے جس کی اے ٹی ایم بھاری ہوگی وہ وزیراعظم بنے گا ،چوہدری یاسین پر آیف آئی ار کاٹی گئی وزیر امور کشمیر پر بھی ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ سب کے سامنے پی ٹی آئی کے لوگوں صاف

کرنے کے لیے واشنگ مشین لگی ہوئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزبروز بڑھ رہی ہے ،وزیر اعظم بتائیں پٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں کے پیسے بنی گالہ یا لندن جارہا ہے ؟ای الیون پانی میں ڈوب گیا اسد عمر ڈرائنگ روم میں بیٹھ ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں،ملک کا اہم ترین ایشو بڑھتا ہوا کورونا کیسز کا ہے،سندھ میں جو لاک ڈاون لگایا گیا ہے اس کے خلاف وفاق کے ترجمان لگے ہوئے ہیں،

وزیراعظم ان کی کابینہ ذمہ دار ہوں گے جو سندھ کے عوام کو لاک ڈاون توڑنے کی ترغیب دے رہے ہیں،فواد چوہدری سے سوال ہے کہ آپ کے بقول ھمارے ازادکشمیر میں آٹھ امیدوار تھے تو گیارہ سیٹیں کیسے ہوگئیں،کشمیر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پرتشدد انتخابات ہوئے ہیں،آج اے ٹی ایمز کا مقابلہ ہے کہ کون کشمیر کا وزیراعظم ہوگا،پی ٹی آئی میں جس اے ٹی ایم میں زیادہ پیسہ ہوگا وہ آگے ہوگا،چوہدری یاسین کو انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ امور کشمیر کے

وزیر کے خلاف بھی تو سو دو میں کاروائی ہو،اگر ایک پاکستان ہے دو نہیں تو پھر برابر کاروائی ہونا چاہئیے،مالم جبہ کے مقدمہ میں گرفتاریاں کی جائیں،ملک میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے جس کا سب کو علم ہے،سپیکر کے احکامات پر حکومت پابندی نہیں کرتی،آج پٹرول بم کے پیسے لندن جاتے ہیں یا بنی گالہ،لوگوں پر مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے،ملک میں اشیا ضرورت مسلسل مہنگی ہورہی ہے،نیب جاگے، بی آرٹی پر ھم نے نیب میں فائل جمع کروائی تھی اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی،سندھ کے

نالوں کی صفائی پر بات کرنے والے اسلام آباد میں بارش سے نقصان کا جواب دیں، ،اسلام آباد کا ایک نالہ ہے مرکزی حکومت صاف نہیں کرسکتی،فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے میں دوپہر بارہ بجے وزیراعظم کے دورے کے لئے پکوڑے تلے جاتے ہیں،تو وزیراعظم کیوں ای الیون نہیں جاسکتے،کئی ماہ سے امریکہ کا سفیر نہیں ہے،سی پیک پر کام سست ہے،افغانستان کے حالات خراب ہیں،ایران اور انڈیا سے ھمارے تعلقات خراب ہیں،سابقہ فاٹا میں بدامنی ہورہی ہے،سابقہ فاٹا کے حالات خراب ہیں حکومت ایکشن نہیں لیتی،ایبٹ آباد کے ہسپتال میں ایک بارش سے مریض تیر رہے تھے،

فغانستان کی پالیسی پارلیمنٹ میں لائی جائے ،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے فاٹا کی صورتحال بہت خراب ہے بدامنی ہے،فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نذیر چوہان کا جو بیان تھا اس کی وضاحت اورثبوت انہوں نے دینے ہیں، انپر تشدد کرکے ان سے بیان دلوایا گیا ہے،قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ٹریبونل سے نااہل ہونے کے باوجود سپریم کورٹ سے سٹے پر بیٹھے ہیں،ڈپٹی سپیکر اسمبلی اجلاسوں کی صدارت بھی کررہے ہیں،آزادکشمیر میں ھماری پارٹی میٹنگز ہوئی ہیں اس حوالے سے فیصلے سامنے لائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…