اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہمارے جسم میں گردے بھی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ جسم سے یورک ایسڈ جیسے مادوں کو نکال باہر کرنے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن اگر گردوں میں تکلیف یا پتھری ہوجائے تو ایسے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ گردے جسم میں دماغ کے بعد دوسرے بڑے ہیروز سمجھے جاتے ہیں۔گردوں میں پتھری کی کئی
وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔گردوں میں پتھری کا ایک اہم مسئلہ ہے، مگر اس کے علاوہ گردے خراب ہونے کی اور بھی کئی وجوہات ہیں، لیکن اس کی کچھ ایسی علامات انسان کو قبل از وقت ظاہر ہو جاتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا۔کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق آپ کو کچھ علامات بتا رہے ہیں جو اگر آپ کے ساتھ بھی ہیں تو فوری ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں۔ پیشاب کی بہت زیادہ کمی اور بہت زیادہ وافر مقدار میں آنے پر ڈاکٹر کے پاس لازمی جائیں کیونکہ گردے یا تو ضرورت سے زیادہ اخراج کر دیتے ہیں یا پھر بالکل نہیں کر پاتے جس سے جسم میں زہر بنتا رہتا ہے۔ چہرے، ہاتھوں یا جسم کے کسی بھی حصے کا آئے دن سوجنا بھی گردوں کی سوجن کی جوہ سے ہوتا ہے، لہٰذا اس کو نظر انداز نہ کریں اور ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں ورنہ جلد ہی گردے فیل ہو جاتے ہیں۔ زبان کا ذائقہ خراب رہنا، منہ میں بار بار چھالے آنا بھی گردوں کی بیماری کی وجہ بنتا ہے۔ گردوں کے کام میں خرابی سے خون میں زہریلا مادہ جمع ہونے لگتا ہے جس کا اثر منہ کے ذائقے پر ہوتا ہے اور کھانا کڑوا یا بد مزہ لگنے لگتا ہے، گوشت کا ذائقہ بھی نہیں آتا ہے اور سانسوں میں بو بھی ہو جاتی ہے۔ اور جسم میں زیادہ مقدار میں فاضل مادے جمع ہوجائیں تو دل متلی ہونے لگتا ہے اور قے بھی آجاتی ہے۔ ساتھ ہی جسمانی وزن میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے۔ چہرے پر جھریاں پڑنا اور ہاتھوں کی کھال کا لٹکنا ایک خطرناک بات ہے، اس سے گردوں کی بیماری منسلک ہوتی ہے کیونکہ گردے فلوئیڈ خارج کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے جلد پر اثر پڑتا ہے۔ آنکھوں کے ارگرد کا حصہ بھ ی پھول جاتا ہے، یہ اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ گردوں سے بڑی مقدار میں پروٹین کا اخراج پیشاب کے راستے ہورہا ہے۔ نیند کا 8 گھنٹے نہ آنا یا بالکل ہی نیند نہ آنا بھی ایک اہم مسئلہ ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے نیورانز دماغ اور گردے کے درمیان جگہ نہیں بنا پاتے اور نیند کی کمی ہونے لگتی ہے۔دوسری جانب گردوں کے مختلف امراض میں سے ایک پتھری بن جانا ہے جو کافی عام ہے اور دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو 50 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ گردوں میں پتھری ایک تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کا علاج بھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ دوبارہ بھی بن سکتی ہے۔گردوں میں پتھری کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیئم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔گردے کی پتھری پیشاب کی نالی کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے اور وہاں سے ان کا نکلنا کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر اس سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوتا، درد کش ادویات اور بہت زیادہ پانی پینا معمولی پتھری کو نکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے تاہم اگر وہ پیشاب کی نالی میں پھنس جائے یا پیچیدگیوں کا باعث بنے تو پھر سرجری کروانا پڑتی ہے۔تاہم اس سے بچاؤ کے لیے اگر لوگ غذائی عادات کا خیال رکھیں
تو کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔اس کی علامات کیا ہوتی ہے ؟درحقیقت آغاز میں تو اس کی علامات سامنے نہیں آتیں مگر گردوں میں حرکت کرنے یا پیشاب کی نالی میں جانے کے بعد یہ علامات سامنے آتی ہیں۔پسلیوں کے نیچے سائیڈ اور پیچھے کی جانب بہت شدید درد۔ایسا درد جو پیٹ سے نیچے جاتا ہو محسوس ہو۔ایسا درد جس کی لہریں اور ارتعاش شدت سے محسوس ہو۔پیشاب کرتے ہوئے تکلیف ہونا۔گلابی، سرخ یا براؤن پیشاب۔بدبو دار پیشاب۔بار بار پیشاب کا آنا۔عام معمول سے ہٹ کر پیشاب کا آنا۔
بخار اور سردی لگنا۔پیشاب کی مقدار کم ہو جانا۔ڈاکٹر کو کب دکھانا چاہئے؟اگر تو اوپر دی گئی علامات میں سے کوئی نظر آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے تاہم درج ذیل میں دی جانے والی علامات سامنے آنے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔اتنا شدید درد ہونا جس کے باعث ساکت بیٹھنا یا کسی پوزیشن پر لیٹنا نا ممکن ہو جائے۔ایسا درد جس کے ساتھ سر چکرائے اور الٹی ہو۔بخار اور سردی کے ساتھ گردوں کے مقام پر درد ہونا۔پیشاب میں خون آنا۔پیشاب کرنے میں مشکل کا سامنا۔دنیا بھر میں ہر 11 میں سے
ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو50فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔گردے کی پتھری کے لئے یہ ٹوٹکا مفید ہے۔آدھا گلاس پانی اور ہرے پودینے کی ایک تازہ گڈی کو ڈنڈی سمیت گرائینڈر کر لیں اور چھان کر صبح نہار منہ پی لیں۔8سے 20 دن میں پتھری سے چھٹکارا مل جائے گا۔انشاء اللہ سبحان و تعالیٰ ، روزانہ تازہ بنائیں۔