منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں دبئی اور نیو یارک کی طرز کی عمارتیں بنانے کا فیصلہ

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں ورنہ آج یہاں اونچی عمارتیں دکھائی دیتیں، انہوں نے کہا کہ اب شہر مزید نہیں پھیلیں گے بلکہ اوپر جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے دبئی اور نیو یارک طرز پر ملک بھر میں عمارتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن کر کے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگانے سے بھارت کو نقصان اٹھانا پڑا،سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے یومیہ اجرت کمانے والے کا سوچے،کورونا سے مکمل تحفظ کا واحد راستہ ویکسینیشن ہی ہے،حکومت کوشش کررہی ہے ویکسین کی کمی نہ ہو، عوام ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،آزادی رائے ملک کیلئے بڑی نعمت ہے،قانون توڑنے، کرپشن کرنے، قانون کی بالادستی کی بجائے طاقت کی بالادستی پر یقین رکھنے والے مملکت سربراہان ہمیشہ آزاد میڈیا سے ڈرتے ہیں،بھارت نے پاکستان کیخلاف جعلی،جھوٹی خبریں چلانے کیلئے ای وی ڈس انفارمیشن لیب تیار کی،بدقسمتی سے اسے پاکستان کے صحافی ’فیڈ‘ کررہے ہیں،احساس پروگرام کو وسعت دی جارہی ہے،جمع شدہ ڈیٹاکی بنیاد پر ہم ضرورتمند خاندانوں کو براہ راست سبسڈی دینگے،سابق دونوں حکومتی ادوار میں صرف کرپشن نہیں کی گئی بلکہ اداروں کو بھی تباہ کیا گیا، نیب نے پہلی بار بڑے بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالا،سابق حکومتیں اپنے لوگ تعینات کرکے نیب کو اپنی ایما پر چلا رہی تھیں، ملک میں سپورٹس کی ترقی کیلئے سپورٹس کا الگ ادارہ بنانے کی ضرورت ہے، حکومت کے آخری دو برس میں سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کوشش کروں گا،نور مقدم واقعے میں ملوث عناصر کو راہ فرار کا موقع نہیں ملے گا،

اگر کوئی سوچ رہا ہے وہ امریکی شہری ہے اور بچ جائیگا تو ایسا نہیں ہے،افغانستان کے لوگوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔اتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے ایسے حالات میں علما کرام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے

مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والا ڈیلٹا ویرینٹ سب سے زیادہ خطرناک ہے اور خطرے کو ماسک کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر جانے سے قبل ماسک پہنیں کیونکہ اس سے 70 فیصد امکان ہوتا ہے کہ آپ وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…