ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد کے سیکٹر E-11 میں ایک سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ مار ہوئی، حیران کن انکشاف

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر E-11 میں ایک سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ مار ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ای الیون نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں غیر قانونی طریقے سے پلاٹس حاصل کرنے والوں میں سیٹھ،بیوروکریٹس،پولیس افسران اور متعدد فوجی افسران شامل ہیں،

ایک ایک افسر نے اپنے بیٹے بیٹیوں، بیگمات اور رشتہ داروں کے نام پر متعدد پلاٹس حاصل کئے۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ای لیون میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بنائی گئی تھی جس کا مقصد چھوٹے رینک کے اہلکاروں اور پولیس محکمے کے شہدا کو گھر فراہم کرنا تھا، خصوصاً ان اہلکاروں کو یہ سہولت دی گئی جن کے پاس رہنے کے لئے اپنا گھر نہیں تھامگر جیسے ہی ای الیون میں یہ پراجیکٹ شروع ہوا تو بڑے بڑے افسران بھی وہاں پہنچ گئے اورکہا کہ ہمارا بھی حصہ دیں، ایک ایک افسر نے کئی کئی پلاٹس حاصل کئے،بعض نے تو اپنے بیٹے، بیٹی،ساس سمیت دیگر رشتہ داروں کے نام پر بھی پلاٹ لئے ہیں۔معروف صحافی نے انکشاف کیا کہ ایک افسر نے تو 12پلاٹس بھی لئے ہیں،ای الیون کا پلاٹ پانچ کروڑ روپے کا ہے اور یہ پلاٹ 100روپے فی کنال میں بھی الاٹ ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ملازم نے اپنی فیملی میں بارہ پلاٹس الاٹ کرائے ہیں۔رؤف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کروڑوں روپے مالیت کے دو پلاٹس تقریبا 13لاکھ میں لئے۔رؤف کلاسرا نے مزیدکہا کہ کہ آئی جی اور سابق ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میاں محمد امین ہی کی بیٹی،داماد اور داماد کی والدہ نے تین پلاٹس لئے۔ڈی آئی جی لئیق احمد خان نے دو پلاٹس لئے اوران کے بیٹے،بیٹی اور اہلیہ نے بھی تین پلاٹس حاصل کئے،

انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی سکندر حیات شاہین، ان کی اہلیہ رفعت شاہین، دو بیٹیوں فاطمہ شاہین اور ڈاکٹر آمنہ شاہین اور رشتہ دار محمد خاور نے پانچ پلاٹس حاصل کئے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالحنان نے اپنے سمیت چار بیٹوں اور ایک بیٹی کے نام پر سات پلاٹس حاصل

کئے،اس کے علاوہ آئی جی پولیس ایم محسن اور ان کے بیٹے اور بیٹی نے 4پلاٹس حاصل کئے،سابق ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میاں محمد امین کے تین بیٹوں نے تین پلاٹس غیر قانونی طورپرحاصل کئے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے پلاٹس جنرل، کرنل،بریگیڈیئرز نے بھی حاصل کئے اور ان لوگوں کا پولیس سے

کوئی تعلق نہیں تھا پھر بھی انہوں نے لوٹ سیل کی۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ بریگیڈیئر زاہد وحید بٹ اور ان کی اہلیہ ظل ہما نے دو پلاٹس حاصل کئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد افضل رانا نے دو پلاٹس حاصل کئے،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فارن آفس والے بھی پیچھے نہ رہے، فارن آفس کے افسر آغاز باقر اور اس کے بیٹے نے دو پلاٹ حاصل کئے،اس کے علاوہ فارن سروس کے دو ملازمین بشیر اور امجد نے دو پلاٹ لئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…