اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کو رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔معروف تجارتی و اقتصادی شعبہ سے متعلقہ تحقیقی و تجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جاری درجہ بندی کے مطابق پاکستان کو رہن سہن کےاخراجات کے انڈیکس میں 18.58 پوائنٹس کے ساتھ رہنے کے لئے دنیا کا سستاترین ملک قرار دیا گیا ہے ،

جس کے بعد درجہ بندی میں افغانستان24.51 ،بھارت 25.14 اورشام 25.31 انڈیکس کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ دنیا میں رہن سہن کے اعتبار سے درجہ بندی کے تعین کے لئے مختلف اداروں کی طرف سے استعمال کئے جاتے ہیں جن میں گو بینکنگ ریٹس کمپنی بھی شامل ہے۔ اس کمپنی نے رہن سہن کی قوت برداشت کا تخمینہ لگانے کے لئے 4 پیمائشی معیارات استعمال کئے۔ کمپنی کی طرف سے درجہ بندی کے لئے بروئے کار لائے گئے معیارات میں رہائش اور نقل وحمل کے کرائے، مقامی قوت خرید، صارف قیمت، روز مرہ زندگی کے استعمال کی اشیا شامل ہیں۔ ان معیارات سے حاصل ہونے والے نتائج اور معلومات کادنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہونے والے نیو یارک سٹی میں رہن سہن کے اخراجات کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب رہن سہن کےاعتبار سے مہنگے ترین ممالک میں کیمن جزائر کا انڈیکس 141.64 ، برمودا 138.22 ، سوئٹزرلینڈ 122.67 ، اور ناروے 104.49 رہا ہے۔ ان چاروں ممالک کے مقابلے میں نیو یارک شہر کی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے۔ کسی بھی جگہ رہنے اور زندگی کی پر آسائش گزر بسر کے اخراجات کے لئے رقم، گھر، راشن، ٹیکسز اور بنیادی صحت جیسی بنیادی سہولیات درکار ہوتی ہیں۔ بعض ممالک میں اس کی لاگت بہت زیادہ ہے ، خاص طور پر بڑے شہروں کے گردونواح کے علاقوں جیسا کہ امریکہ میں ، نیو یارک اور سان فرانسسکو جیسے شہروں میں رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں اور اس کے بر عکس بعض ممالک میں یہ لاگت بہت کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان ممالک میں سکونت کے لئے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں روز مرہ استعمال کی اشیاکی قیمتوں نے دنیا کی سب سے زیادہ مضبوط معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔امریکی محکمہ زراعت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 22۔2021 میں خوراک کی عالمی رسد بڑھنے کی توقع ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی ایک متعلقہ رپورٹ میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ اجناس کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے مستقبل میں عالمی خوراک کی قیمتیں بھی ماہانہ بنیادوں پر بڑھ سکتی ہیں۔ ایف اے او کے خوراک کی قیمت کے انڈیکس میں اناج ، خوردنی تیل کے بیج ، دودھ کی مصنوعات ، گوشت اور چینی کی پیداوار کے لیے ماہانہ تبدیلیاں ریکارڈ کی ہیں ۔ جس کے مطابق ، سبزیوں کے تیل کی قیمت انڈیکس میں پام ، سویابین اور دیگر تیل کے پیداواری بیجوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ جنوب مشرقی ایشیا میں پیداوار میں کمی کی وجہ بھی ہے جبکہ بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے امکانات کی وجہ سے خاص طور پر بائیو ڈیزل سیکٹر سے وابستہ سویا آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایف اے او نے کہا کہ فصل کی کاشت میں تاخیر کی وجہ سے شوگر انڈیکس میں ماہانہ 6.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برازیل میں فصل کی پیداوار میں کمی پر خدشات ہیں جو دنیا کا سب سے بڑا چینی برآمد کنندہ ہے۔ ایف اے او نے ماہانہ بنیادوں پر تقریبا بڑی خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اسی طرح کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو بھی ریکارڈکیا ہے کیونکہ دنیا ابھی تک کوویڈ 19 کے اثرات سے دوچار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…