منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ابوظہبی دنیا کے سب سے تیز رفتار 5 جی دارالحکومتوں کی فہرست میں شامل ہوگیا

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا، ابوظہبی کو انٹرنیٹ کے حوالے سے دنیا کے سب سے تیز رفتار دارالحکومتوں میں شامل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورک ٹیسٹنگ ایپلی کیشنز، ڈیٹا اور تجزیہ کے عالمی ادارے اوکلا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو رواں سال کی پہلی ششماہی میں تیز ترین میڈین ڈائون لوڈ رفتار( 421.26 ایم بی پی ایس)کے ساتھ 5 نیٹ ورک انڈیکس میں عالمی سطح پر سب سے تیز رفتار دارالحکومتوں میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے)نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حالیہ کامیابی متحدہ عرب امارات کے اعزازات میں ایک اور اضافہ ہے جس سے ابوظہبی دنیا کے سب سے تیز رفتار 5 جی دارالحکومتوں میں شامل ہوا ہے بلکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر سب سے تیز رفتار موبائل نیٹ ورک کا بھی ایک مرکز ہے۔ٹی ڈی آر اے کے ڈائریکٹر جنرل ماجد سلطان المسمار نے کہا کہ یہ عالمی کامیابی ملک کو سب سے آگے لے جانے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور عزم کی گواہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 جی ایک بہت بڑی چھلانگ اورڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے ایک طاقتور محرک ہے جو مختلف صنعتوں اور ملک میں نئے مواقع لے کر آیا ہے، 5 جی پر تیز رفتار دستیابی اور رسائی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جو آپریٹرز اور ان دونوں کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی اور افریقہ (ایم ای اے)کے خطے میں تیز ترین فکسڈ نیٹ ورک اور عالمی سطح پر تیز ترین موبائل نیٹ ورک کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔امارات انٹیگریٹڈ ٹیلی مواصلات کمپنی (ای آئی ٹی سی)کے سی ای او فہد الحساوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 5 جی نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے اپنی انتھک کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…