پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

   ”جو بھی شخص پاکستان سمیت ان ممالک میں جائے گا اس پر تین سالہ پابندی لگادیں گے“ سعودی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفر کرنے والے سعودی شہریوں پر تین سالہ پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ

میں شامل کیا گیا ہے اور ان ممالک میں سعودی شہریوں کے جانے پر پابندی عائد ہے۔ جو سعودی شہری اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گااس پر تین سال کے لیے پابندی عائد کر دی جائے گی جس کے بعد تین سال کے لیے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے ان میں افغانستان، ارجنٹینا، برازیل، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیائ، لبنان، پاکستان، جنوبی افریقہ، ترکی، ویت نام اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ سعودی حکومت کی پابندی کے مطابق نہ تو ان ممالک کے شہری ویکسی نیشن اور دیگر شرائط پر عملدرآمد کیے بغیر سعودی عرب جا سکتے ہیں اور نہ ہی سعودی شہری ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 5لاکھ 20ہزار 774کیس سامنے آ چکے ہیں اور 8ہزار 189اموات ہو چکی ہیں۔ ملک میں حالیہ عرصے میں نئے کیسز کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…