بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا 40لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کیلئے کامیاب پاکستان منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنمائوں کے اجلاس میں عوام  کو کامیاب پاکستان منصوبے کی آگاہی دینے کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت چالیس لاکھ افراد کو غربت سے نکالا جائے گا۔اجلاس میں حکومت کی 3 سال کی کارکردگی رپورٹ پر تجاویز طلب کی گئیں اور 18 اگست کو حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، علاہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سٹیٹ لائف کارپوریشن کو صحت کارڈ پروگرام کے حوالہ سے خصوصی یونٹس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو اس پروگرام پر عمل درآمد پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی درپیش مسئلہ کو فوری طور پر حل کریں،وزارت اطلاعات کی معاونت سے پروگرام کی مناسب تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اس پروگرام اور اس کی افادیت سے آگاہی ہو تاکہ وہ اس سے مستفید ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت کے شعبے میں حکومت کے تاریخی اقدام “صحت سہولت کارڈ”کے ذریعے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیرِ صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا، وفاقی و صوبائی سیکرٹری صاحبان برائے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے،اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ کی فراہمی، مستفید ہونے

والے افراد کے اعداد شمار اور اب تک اس پروگرام پر ہونے والے اخراجات اور اسکے نتیجے میں عوام کو پہنچنے والے ریلیف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں صحت سہولت کارڈ پروگرام کے ذریعے مختلف سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں دو لاکھ دس ہزار دو سو ایڈمیشنز کے ذریعے لاکھوں افراد مستفید ہو

چکے ہیں۔ جن پر اب تک 5.3ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صحت کارڈ کے ذریعے 26مختلف بیماریوں کے ضمن میں عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان میں دل سمیت ایسے امراض بھی شامل ہیں جن کا علاج قدرے مہنگا اورغریب خاندانوں کے مالی وسائل سے باہرہوتاہے۔اجلاس کو بتایا گیا

کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 85لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔وزیرِ اعظم نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو میسر آنے والے ریلیف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا موجودہ پروگرام ملکی تاریخی کا سب سے بڑا اور تاریخی پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ

موجودہ حکومت نے صحت کے حوالے سے کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ایسا جامع پروگرام شروع کیا ہے جس کی بدولت نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کمزور طبقے کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آ رہی ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے۔موجودہ پروگرام

سے پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں کو فروغ حاصل ہوگا اور انہیں دیہی اور دور دراز علاقوں میں اپنی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔وزیرِ اعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سٹیٹ لائف کو ہدایت کی کہ صحت کارڈ پروگرام کے حوالے سے خصوصی یونٹس تشکیل دیے جائیں جو اس پروگرام پر عمل درآمد پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی درپیش مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات کی معاونت سے پروگرام کی مناسب تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اس پروگرام اور اسکی افادیت سے آگاہی حاصل ہو اور وہ اس سے مستفید ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…