لاہور (آن لائن)وفاقی حکومت نے لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ ملک کے غریب شہریوں کی پہنچ سے مزید دور ہوگئی ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹوروں پر گھی چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی 85 روپے فی کلو 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ کے بعد آٹے کی قیمت 1 ہزار روپے فی کلو جبکہ گھی کی قیمت 260 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے مزید برآں شہر میں گراں فروشوں کا راج بدستور جاری ہے اور گراں فروش شہریوں سے مختلف سبزیوں کی من مانی قیمتیں موصول کر رہے ہیں۔ عام بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائز کنٹرول مجسٹریٹوں کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے لاہور کے 4 پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی جواب طلبی کرلی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے ، ہوشربا اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی



















































