پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جوہر ٹائون اور داسو حملے کی کڑیاں ملنے لگیں لاہور سے2بڑی گرفتاریاں عمل میں آگئیں

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جوہر ٹائون اور داسو حملے کی کڑیاں ملنے لگیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبہ پر لاہور سے کوئٹہ کے رہائشی دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جوہر

ٹائون دھماکے اور چینی باشندوںپر حملوں کی منصوبہ بندی کی کڑیاں مل گئی ہیں، تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے روابط کا کھوج لگا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی کڑیاں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملیں، داسو حملے میں ملوث لاہور سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،داسو حملے میں استعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی ملکیت تھی جبکہ گرفتار کئے گئے 2 سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں 15سال سے ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر تھے۔ واضح رہے کہ14 جولائی کو برسین لیبر کیمپ سے غیر ملکی تعمیراتی کارکنوں کی بس ملازمین کو اپنے اپنے مقام پر منتقل کرنے جارہی تھی کہ اچانک بس میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے 10مسافر جاں بحق جبکہ 39زخمی ہوگئے تھے، قبل ازیں 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…