جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

یہ ہے نیا پاکستان؟ پاکستان میں 32 فیصد بچے سکولوں سے باہر 16فیصد گھرانے غذائی بحران کا شکار

datetime 28  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں 32فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، 16فیصد گھرانے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں ، شرح خواندگی 60فیصد،46فیصد کے پاس سمارٹ فون ،33فیصد کیلئے انٹرنیٹ سہولت حاصل ہے،84فیصد گھروں کو غذائی تحفظ حاصل ہے ، روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی

کی شائع خبر کے مطابق پنجاب میں 15.66 فیصد، سندھ میں 17.52فیصد،خیبرپختونخوا میں 14.44 فیصد اوربلوچستان میں23.36فیصد گھر غذائی عدم تحفظ کا شکارہیں ، پاکستان میں 83فیصد گھروں میں فلش ٹائلٹ کی سہولت حاصل ہے ، 10فیصد گھرانوں کو ٹائلٹ کی سہولت میسر نہیں،22فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی سہولت حاصل ہے، ملک میں معذور آبادی کی شرح 3.41فیصدہے ،پاکستان بیور و آف شماریات کے سوشل و معیار زندگی اقدامات سروے کے مطابق 2019-20تک پاکستان میں 91فیصد گھروں میں روشنی کیلئے بجلی کی سہولت میسر تھی، 54فیصد گھروں میں صابن سے ہاتھ دھونے کیلئے الگ سے انتظامات ہیں ، 17فیصد گھروں سے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے کوڑا اٹھایا جاتا ہے ،سروے کے مطابق پاکستان میں 48فیصد گھروں کوکھانا پکانے کیلیے گیس ایندھن جبکہ 37فیصد کو دیگر کلین ایندھن کی سہولت حاصل ہے، 2019-20تک 81فیصد آباد ی نے حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس کیا ہو ا تھا ، پاکستان کی 95فیصد آبادی علاج معالجے کیلئے ڈاکٹروں سے رجوع کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…