پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سب کی نظر میں بیرسٹر سلطان اور سردار تنویرہاٹ فیورٹ مگر۔۔۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے کس تیسری شخصیت کانام سامنے آگیا مشاورتی اجلاس میں عمران خان نے بڑا”سرپرائز ” دیدیا

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پوربھی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیئے گئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب  روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق حکومتی ذرائع تسلیم کرتے ہیں کہ بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویر الیاس کے نام آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے زیر غور ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کرینگے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیرسٹر سلطان نے اپنے ساتھیوں کی وساطت سے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہیں وزیراعظم نہ بنایا گیا تو وہ ’’انتہائی فیصلہ‘‘ بھی کر سکتے ہیں لیکن اسکے باوجود سردار تنویر کو وزیراعظم خود نظر انداز نہیں کرنا چاہتے اور وہ ہمیشہ سے ہی انکی گڈبکس میں ہیں۔حتمی فیصلہ کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…