منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے آزاد کشمیر کا وزیر اعظم نہ بنایا گیا تو۔۔۔ بیرسٹر سلطان نے عمران خان کو سنگین دھمکی دے ڈالی ‎

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف آزاد کشمیر میں 25حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب وہاں حکومت بنانے کی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے رفقاء کے ساتھ رابطوں اور مشاورت میں مصروف ہے ،حکومتی جماعت کیلئے حکومت سازی

کے حوالے سے بڑا مرحلہ نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنا ہے ، فی الوقت آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کیلئے دو نام سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بالخصوص گردش کر رہے ہیں ،بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کی سیاست کے پرانے کھلاڑی ہیں جبکہ سردار تنویر الیاس گو کہ سیاست میں نووارد ہیں لیکن وزارت عظمیٰ کیلئے ایک مضبوط امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں، روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق حکومتی ذرائع تسلیم کرتے ہیں کہ دونوں شخصیات کے نام آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے زیر غور ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کرینگے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیرسٹر سلطان نے اپنے ساتھیوں کی وساطت سے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہیں وزیراعظم نہ بنایا گیا تو وہ ’’انتہائی فیصلہ‘‘ بھی کر سکتے ہیں لیکن اسکے باوجود سردار تنویر کو وزیراعظم خود نظر انداز نہیں کرنا چاہتے اور وہ ہمیشہ سے ہی انکی گڈبکس میں ہیں۔ چنانچہ اس صورتحال میں وزیراعظم کوئی ’’تیسرا سرپرائز‘‘ بھی دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…