منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا؟ 2فیورٹ نام سامنے آگئے ، حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے حتمی نتائج جاری کئے جانے کے بعد

اگلا مرحلہ وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا، ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویرالیاس وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ، سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی سیاست میں نئے نئے داخل ہوئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے خود کو وزیر اعظم کیلئے زیر غور نہ لائے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں امیدوار زیر غور ہیں ، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کرینگے، یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے 45 میں سے 44 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن)6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیرپیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ان نتائج کو مستردکردیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…