ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

لندن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی پانی اسپتالوں میں داخل ہو گیا ، سروس معطل

datetime 26  جولائی  2021 |

لندن(این این آئی )لندن میں اتوار کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد دارالحکومت کے دو بڑے اسپتالوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفانی بارش کے بعد سڑکوں پر سیلابی صورتحال اختیار کرگئی ہے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے

ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔بارش کا پانی عمارت میں داخل ہونے کے بعد مشرقی لندن میں واقع وہپس کراس اور نیوہم اسپتالوں نے مزید مریضوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔دونوں اسپتالوں نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ فوری دیکھ بھال کے لیے دوسرے اسپتالوں کا رخ کریں۔ٹویٹر پر نیوہم ہاسپٹل نے کہا کہ اگر آپ کو ہماری ضرورت ہو تو ہم ابھی بھی یہاں موجود ہیں لیکن ہم فی الحال چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں اور اس دوران آپ ہماری مدد کریں اور اگر ممکن ہو تو دوسرے اسپالوں میں مریضوں کو لے جائیں۔لیٹنسٹون میں واقع وہپس کراس اسپتال نے بھی اسی طرح کی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے ہمیں آپریشنل مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں اور اسٹیشنوں اور گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے۔لندن کی فائر بریگیڈ نے بتایا کہ اس نے چند گھنٹوں کے دوران 300 کے قریب سیلاب سے متعلق کالیں موصول کیں۔طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث لندن کی سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئیں اور حکومتی عہدیداروں نے لوگوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔سیلاب کی وجہ سے دارالحکومت کی بیشتر سڑکیں بشمول بلیک وال ٹنل، اے 12 اور نارتھ سرکلر کے کچھ حصے بند ہوگئے ۔مشرقی لندن میں ووڈ فورڈ کی ایک سڑک پر رہائشیوں نے بارش کے پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے بالٹیاں، جھاڑو اور لکڑی کے تختے رکھ دیے ہیں۔ایک ریسٹورینٹ کی منیجر ماریہ پیما نے بتایا کہ اس کے پڑوس کے بیڈروم میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے۔بارشوں کے بعد امدادی کارکن گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیس سال کے دوران ایسی طوفانی بارشیں لندن میں نہیں دیکھیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…