جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

دریا کی سیر کے دوران کشتی الٹ جانے سے دو گھرانوں کے آٹھ افراد ڈوب گئے، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)دریائے چناب پر تفریح کے لئے دریا کی سیر کے دوران کشتی پل سے ٹکرا کر الٹ جانے سے دو گھرانوں کے آٹھ افراد ڈوب گئے‘ 18 سالہ دوشیزہ کی نعش نکال کر ورثاء کے سپرد کر کے پولیس نے ملاح کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

جبکہ دیگر سات افراد کی تلاش کے لئے غوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن تیز کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے دریائے چناب پر تفریحی کے لئے گئے ہوئے دو گھرانوں کی خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد ملاح اسلم کے ساتھ کشتی میں سوار دریا کی سیر کر رہے تھے کہ کلری روڈ پل سے ٹکرا کر کشتی الٹ گئی اور ملاح سمیت تمام افراد ڈوب گے۔ جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے 5افراد 40 سالہ ملاح اسلم سکنہ ٹاہلی منگینی،12 سالہ شاہد سکنہ بھیاں والا لالیاں،14 سالہ محمد خان سکنہ بھیاں والا لالیاں،22 سالہ ثمر عباس سکنہ سبزی منڈی چنیوٹ،12 سالہ اوزیفہ ریاض سکنہ ولہ ونوکا لالیاں کو ڑندہ بچا کر باہر نکال لیا جبکہ دونوں گھرانوں کی خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد 6 سالہ زین عباس سکنہ ولہ ونوکا لالیاں، 6سالہ علی حسن سکنہ کلوکا بھوآنہ،8 سالہ رافیہ ریاض سکنہ ولہ ونوکا لالیاں ،18 سالہ مظہر ریاض سکنہ ولہ ونوکا لالیاں ،30 سالہ سرفراز سکنہ کلوکا بھوآنہ، 18 سالہ آمنہ بشیر سکنہ بھیاں والا لالیاں،40 سالہ کنیزریاض سکنہ ولہ ونوکا لالیاں،18 سالہ رابعہ ثمرسکنہ سبزی منڈی چنیوٹ ڈوب گے جن کی تلاش میں ریسکیو آپریشن میں اٹھارہ سالہ آ منہ بی بی کی نعش برآمد کر کے نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء� کے سپرد کر دی اور پولیس وقوعہ کا مقدمہ ملاح اسلم کے خلاف درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔جبکہ دیگر سات ڈوبے افراد کی تلاش میں غوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن تیز کر رکھا ہے۔جائے وقوعہ سے پتہ چلا ہے کہ پولیس نے دریا پر کشتیاں بند کروا رکھی تھیں لیکن ایک ملاح نے کشتی پر سیر کروانے کا عمل جاری رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…