ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ، لاہور سے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 25  جولائی  2021 |

لاہور( آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا سے پی پی 164 سے معروف سیاسی شخصیات نے ن لیگی امیدوار پنجاب اسمبلی چودھری زین شوکت ڈگراں کی سربراہی میں ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا, اس موقع پر طلحہ عثمان سدھو بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے، اس وقت پاکستان بڑے مشکل دور سے گزر رہاہے،اسے معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے سب کو باہمی اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا فرد کچھ نہیں کر سکتا، پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو کارکردگی دکھانا ہو گی اور قومی سلامتی کے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مخالفت میں نہیں ملک کی خدمت میں ہم سب کو ایک دوسرے سے آگے بڑھنا ہو گا،عوام خوشحال ہوں گے تو پاکستان ترقی کرے گا، کورونا کی چوتھی لہر پہلے سے بھی زیادہ خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے، تمام لوگ اس سے بچاو? کیلئے ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ن لیگی سابق رہنما چودھری زین شوکت ڈگراں نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے، پارٹی مجھے جوبھی ذمہ داری سونپے گی اس پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد مرحوم چودھری شوکت ڈگراں سابق چیئرمین ضلع کونسل رہے ،وہ بھی چودھری خاندان کی خدمات کے معترف تھے، ن لیگ کی عوام مخالف پالیسیوں سے متنفر ہو کر 30 سال بعد پارٹی چھوڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…