منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے الیکشن کا ماحول خراب کیا،راجہ پرویز اشرف کا الزام

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کا ماحول خراب کیا، کئی پرتشدد واقعات ہوچکے، حکومت نے اخلاقیات کو بری طرح پامال کیا،الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے،پی ٹی آئی کے جھنڈے لگا کر انتظامیہ کام کر رہی ہے، سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے،

آزاد کشمیر کی عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کے ہاتھ سے ووٹ چھین رہے ہیں، کشمیر الیکشن کو متنازعہ کرنے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کشمیر انتخابات میں وزرا نے کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے، آج پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کے حلقہ میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ چوہدری یاسین نے الیکشن سے پہلے ایک تحریری درخواست بھی دی تھی، چوہدری یاسین نے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرکا اس حلقے میں انٹرسٹ ہے، کئی ایسے واقعات ہیں کہ انتظامیہ کو کھلم کھلا استعمال کیا گیا۔رہنما پیپلز پارٹی کے کہا کہ پی ٹی آئی کے جھنڈے لگا کر انتظامیہ کام کر رہی ہے، سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے، آزاد کشمیر کی عوام سراپا احتجاج ہیں، ان کے ہاتھ سے ووٹ چھین رہے ہیں، آپ کو چاہیے تھا کہ کم ازکم آزاد کشمیرمیں آزادانہ الیکشن کرواتے، آپ نے پہلے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ اب ایسے انتخابات کروارہے ہیں جوکشمیر کاز کے ساتھ غداری ہے، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ہروانے کی کوشش کریں تب بھی کامیاب نہیں ہوں گے، کیا یہ انتخابات ہیں جن کی نوید آپ نے سنائی تھی؟راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بھٹوکہتے تھے کہ

میں خواب میں بھی کشمیرکے بارے میں کوئی غلطی نہیں کرسکتا، آپ نے جاگتے میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پتہ ہے کہ یہ ان کا الیکشن نہیں ہے، آزاد کشمیر الیکشن کو متنازعہ کرنے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیریہاں نہیں آئیں گے لیکن وہاں وزیر دندناتے پھر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…