اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی دو حلقوں میں میدان مار لیا

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پنگریو (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کے اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف تین نشست جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہے، اب پیپلز پارٹی نے بھی حلقہ ایل اے40 کے تمام 45 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کر لی ہے، پیپلز پارٹی کے عامرعبدالغفارلون 2 ہزار 348 ووٹ لیکرکامیاب ہو گئے ہیں،

تحریک انصاف کے سلیم بٹ 796 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ آزادکشمیرانتخابات میں ضلع بدین کے شہر کھوسکی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار زاہد اقبال نے جموں کے حلقہ ایل اے 34کے لیے 46ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ دیگرامیدواروں کوایک ووٹ بھی نہیں ملاادھر آزادکشمیرانتخابات کے لیے بدین شہر میں قائم کشمیرویلی ون کے پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالغفارلون نے سات ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ دیگرامیدوارایک ووٹ بھی حاصل نہیں کرسکے اس طرح ضلع بدین کے دونوں پولنگ اسٹیشنوں پرپاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کلین سویپ کرلیاہے۔ واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر پولنگ کے

دوران مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔کوٹلی میں حلقہ ایل اے 12 میں پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زبانی تلخ کلامی نے خونی تصادم کی شکل اختیار کرلی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیپہ کے حلقہ ایل اے 33 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں (ن)

لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے باعث ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا،باغ میں حلقہ ایل اے 15 ہاڑی گہل پدر محمد علی پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے، دونوں جانب سے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پرتشدد کارکنوں کو

منتشر کرنے کے لیے وہاں تعینات ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔مظفرآباد میں حلقہ ایل اے 3 کے پولنگ اسٹیشن 25 اور 26 میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے ہونے والی ہاتھا پائی کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔ پولنگ اسٹیشن میں تناؤ کو دیکھتے ہوئے پولیس کی مزید نفری تعینات کرنا پڑی

ہٹیاں بالا میں جسکول پولنگ اسٹیشن پر بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پولنگ بند کرانے کی کوشش کی گئی، حلقہ ایل اے 27 کے کوپرا گلی پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں کے مابین جھگڑا ہوگیا جس پر پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں قائم پولنگ اسٹیشن کا ماحول بھی کشیدہ رہا، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…