ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

آزادکشمیرانتخابات میں دھاندلی ۔۔ پیپلز پارٹی کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

datetime 25  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جمو ںو کشمیر میں الیکشن کے نتائج میں تبدیلی کی صورت میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر آزادجموں وکشمیر الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے

تو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرا دی ہیں۔انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جبکہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے لیکن فوارہ چوک پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…