پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /کابل /اسلام آباد (این این آئی)افغان قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔افغان قومی سلامتی کونسل کے مطابق افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور وزیرِ مملکت سید سعادت نادری نے

نواز شریف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان کے قومی سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا کیونکہ ایسے لوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب ہو یا امر اللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔ افغان قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔افغان قومی سلامتی کونسل کے مطابق افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور وزیرِ مملکت سید سعادت نادری نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…