پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آزاد کشمیر الیکشن کے 7 مہنگے ترین ووٹرز،ہر ووٹ کی بھاری مجموعی لاگت

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(این این آئی)آزاد کشمیر اسمبلی کی 45نشستوں کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں32لاکھ 20ہزار 793ووٹرز میں سے سب سے زیادہ مہنگے 7ووٹرز ہیں جن کے ہر ووٹ کی مجموعی مالیت کم از کم ایک لاکھ روپے بنتی ہے۔آزاد کشمیر کے LA7بھمبر میں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار ووٹر ہیں جبکہ سب سے کم ووٹر LA43کشمیر ویلی 4میں

صرف 2457ہیں۔ 45حلقوں کے لئے 32لاکھ 20ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر کم از کم خرچہ ایک لاکھ روپے سے زائد متوقع ہے تاہمLA40 کشمیر ویلی ون کے سات پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں صرف ایک ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ان سات پولنگ اسٹیشن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول سعید آباد کراچی میں ایک خاتون ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول تھانہ بلا خان جام شورو میں ایک مرد ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس ٹنڈو اللہ یار میں ایک خاتون ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دادو میں خاتون ووٹر کے لئے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول قاضی سلطان کنری میں خاتون ووٹر کے لئے ، گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول تربت میں ایک مرد ووٹر کے لئے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلعہ سیف اللہ میں خاتون ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔جہاں پولنگ اسٹاف صرف ایک ووٹر کے لئے سارا دن انتظار کرنے پر مجبور ہو گا۔دوسری جانب آزاد کشمیر کا ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ LA7بھمبر ہے جہاں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار 29ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ LA40کشمیر ویلی 1ہے جہاں ووٹرز کی کل تعداد صرف 2457ووٹرز پر مشتمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…